دنیا کا کوئی مذہب جارحانہ آزادی کا متحمل نہیں ہو سکتا،نثار باجوہ

  دنیا کا کوئی مذہب جارحانہ آزادی کا متحمل نہیں ہو سکتا،نثار باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی نائب صدرنثاراحمدباجوہ نے کہا ہے کہ انسانیت کی انتھک خدمت جاری رکھیں گے۔ناروے میں قرآن مجید شہیدکرنے کی مذموم جسارت ناقابل برداشت ہے،دنیا کاکوئی ملک اس قسم کی جارحانہ آزادی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ایک الہامی کتاب نے کسی کاکیابگاڑاہے۔دنیا کاہرملک مذہبی رواداری کے فروغ کویقینی بنائے۔اس وقت دنیا بھر میں کمزوروں اوربالخصوص مسلمانوں کے بنیادی حقوق کچلے جارہے ہیں،اس مجرمانہ روش کوروکنے کیلئے عالمی ضمیراپناکلیدی کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ میں مذاہب کے احترام اور انسانی حقوق کا ضابطہ اخلاق تیارکیاجائے جو جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔

اوراس کی خلاف ورزی کرنیوالے کوسخت سزادی جائے۔ نازک وقت میں مایوس انسانوں کی اشک شوئی کرنااوران کی پیٹھ تھپتھپانابھی کارخیر ہے۔کوئی انسان آزادی اظہار کے نام پردوسروں کی دل آزاری نہیں کرسکتا۔وہ ہاؤس نمبر61عمرسٹریٹ چمن باغ لاہورمیں ایک پروقار تقریب سے خطاب کررہے تھے۔نثاراحمدباجوہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ وہ لوگ جوکسی ڈریامصلحت کے سبب اپنے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر خاموشی اختیار کرجاتے ہیں،ہم ان کیلئے آوازبلندکرتے رہیں گے۔انسانوں کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد سے جو دلی سکون ملتا ہے وہ بیان نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں تعصب اور پرتشدد کارروائیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔کاش امن،انسانیت،برداشت اورمسکان ہرمعاشرے کاحسن اورطرہّ امتیازہو،ہم معاشرتی اچھائیوں پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عہدحاضر میں بھی زیادہ ترانسانوں کواپنے بنیادی حقوق کاادراک نہیں اسلئے انہیں اپنے حقوق پامال ہونے کاعلم تک نہیں ہوتا۔لوگ اپنی حق تلفی پرصبروتحمل کادامن چھوڑے بغیراپنااحتجاج ضرورریکارڈکروایاکریں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی آگہی کیلئے منظم مہم کی ضرورت واہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ یورپ میں ہررنگ ونسل اورمذہب کے لوگ مقیم ہیں،یہ معاشرہ کسی قسم کی کشیدگی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب کے درمیان مکالمے کوفروغ دے کر تشدد کاباب ہمیشہ کیلئے بندکیاجاسکتاہے۔