وزیراعظم کا پنجاب کے انتظامی ڈھانچے پر عدم اطمینان کا اظہار 

وزیراعظم کا پنجاب کے انتظامی ڈھانچے پر عدم اطمینان کا اظہار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف  کی کور کمیٹی کے  اجلاس میں ارکان نے دبے الفاظ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کور کمیٹی ارکان نے پنجاب حکومت کے انتظامی امور پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جس کے بعد وزیراعظم کو بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا مشورہ دیا گیا۔۔ ذرائع نے بتایا کہ کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی پر بھی دبے الفاظ میں تحفظات کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے انتظامی ڈھانچہ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں میں گورننس کے لیے افسران کو تبدیل کرنا پڑے تو کریں۔ایکسپریس نیوزکے مطابق۔ اراکین نے تجویز دی کہ بہتر گورننس کے لیے بیوروکریسی کا متحرک ہونا ضروری ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گورننس کی کمزوری کی وجہ سے حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچ رہے۔ کورکمیٹی اجلاس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے الگ ملاقات کی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبوں میں گورننس کے لیے افسران کو تبدیل کرنا پڑے تو کریں، افسران کی تبدیلی سیاسی نہیں انتظامی بہتری کے لیے ہونی چاہیے۔دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں سے متعلق حکومتی پالیسی کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کامیاب جوان پروگرام کیلئے13رکنی اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم  خود ہوں گے۔  وزیراعظم عمران خان کی سربراہی تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی میں معاون خصوسی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار مشیر خزانہ، مشیر تجارت اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، وفاقی وزیر تعلیم، وزیر اقتصادی امور، آئی ٹی بورڈ کے سربراہ شامل ہوں گے، خصوصی کمیٹی کامیاب جوان پروگرام کے تحت منصوبوں میں معاونت کرے گی، اس حوالے سے وزیراعظم نے کمیٹی کو اسٹرٹیجی پلاننگ اور مانیٹرنگ کا اختیار دے دیا ہے، کمیٹی نوجوانوں کیلئے نئے حکومتی منصوبوں کی تجاویز وزیراعظم عمران کان کو پیش کرے گی۔ملک بھر میں پہلے کلین گرین انڈیکس کے تحت صحت و صفائی کے مقابلے آج(پیر)سے شروع ہوں گے۔ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ یہ مقابلے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے 19 شہروں میں ہوں گے جن کے لئے وزیراعظم کلین گرین انڈیکس کا اجرا کریں گے۔ انڈیکس پینے کے صاف پانی، محفوظ نکاسی، فاضل مواد ٹھکانے لگانے کے موثر نظام اور شجرکاری سمیت عوامی رسائی کے پانچ موضوعات پر مبنی ہوگا۔وزیراعظم  عمران خان اگلے ماہ منڈی رسول بیراج کے مقام سے جلال پور کینال کا افتتاح کریں گے۔زرائع کے مطابق رسول بیراج کے مقام پر جلال پور کینال رسول بیراج سے نکال کر ضلع خوشاب تک جائے گی جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ سیکرٹری ایریگشن پنجاب سیف انجم نے جلال پور کینال کے منصوبہ پر کام کا جائزہ لیا۔بتایا گیا ہے کہ نہر کی تکمیل سے تین تحصیلوں  کو میٹھا پانی فراہم ہوگا۔ اس 117 کلو میٹر طویل جلال پور کینال پر 32  ارب روپے کی تخمینہ لاگت آئے گی۔
بزدار تحفظات

مزید :

صفحہ اول -