حکومت نے غربت کے خاتمے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا،عزیز الرحمن چن

حکومت نے غربت کے خاتمے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت کی غریب مکاؤ پالیسی نے پورے ملک میں ہیجان کی کیفیت پھیلا رکھی ہے غربت مٹانا تحریک انصاف کی حکومت کے بس میں نہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے غربت کے خاتمہ کے لئے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا،ایک سال میں غربت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،انہوں نے کہاکہ ابھی تک حکومت کاغربت کے خاتمہ کا ایک پروگرام بھی سامنے نہیں آیا، عمران خان عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن عوام اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کے حکومت عوام کو لالی پاپ دینے میں مصروف ہے۔

عمران خان کی حکومت کے پاس نہ کوئی پروگرام ہے اور نہ ہی ویژن غربت کی شرح میں اضافہ کی وجہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1