حکومت کو کرپشن زدہ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں،شاہ رخ جمال

  حکومت کو کرپشن زدہ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں،شاہ رخ جمال

  



لاہور(پ ر) تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما شاہ رخ جما ل بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کوکرپشن زدہ اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں، عوامی رد عمل کے خوف سے اپوزیشن کی پریشانی بڑھ رہی ہے(ن) لیگ کے اندر قیادت کیلئے رسہ کشی چل رہی ہے جسے چھپایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن اس وقت ملک کے بارے میں نہیں سوچ رہی۔

بلکہ اپنی سیاست کی ڈوبتی ناؤ کو بچانے کیلئے کوشاں ہے۔عوام اب با شعور ہو چکے ہیں وہ ملک کا خون چوسنے والوں کی کسی کال پر کان نہیں دھریں گے۔ اپوزیشن کے پاس اب بھی وقت ہے کہ توبہ تائب ہو کر اپنی رہی سہی سیاست کو بچانے کیلئے مثبت سیا سی سر گرمیاں کرے بصورت دیگر انہیں عوام کے شدید غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1