وزیر صحت کی مرحوم کارکن کپتان ضمیر کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت

  وزیر صحت کی مرحوم کارکن کپتان ضمیر کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت

  



لاہور(این این آئی) صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے یونین کونسل نمبر48 کا دورہ کیا اورتحریک انصاف کے کارکن کپتان ضمیرکے انتقال پراہل خانہ سے اظہارافسوس کیا۔ اس موقع پرچیئرمین عبدالغفورپپوودیگرکارکنان بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیرصحت نے حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ بھی کیا۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ایک مردمجاہدہے جوملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے اقتدارمیں آیاہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کرے گی۔ وزیر صحت نے کہاکہ عمران خان ملک کوترقی کی راہ پرہمیشہ کیلئے گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ عام عوام کی ضروریات زندگی پوری کرکے معیارزندگی بلندکرنااولین ترجیح ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ عوام نے ملک میں لوٹ مارکی سیاست کوہمیشہ کیلئے مستردکردیاہے۔ عام آدمی کیلئے آسانیاں پیداکرکے ریاست اپنافرض نبھارہی ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اوروزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کیلئے شعبہ صحت میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1