کراچی، ڈینگی وائرس میں مبتلا  زیر علاج دو خواتین چل بسیں 

    کراچی، ڈینگی وائرس میں مبتلا  زیر علاج دو خواتین چل بسیں 

  



 کراچی (این این آئی)کراچی میں ڈینگی سے مزید دو خواتین انتقال کر گئیں جس کے بعد شہر میں وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے۔ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 2 خواتین انتقال کر گئیں، ایک خاتون کا تعلق سرجانی ٹاون اور دوسری کا گلشن اقبال سے ہے۔انسداد ڈینگی پروگرام کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 187 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے، ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 14ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام کا کہنا ہے کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں ڈینگی سے 994 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ 

ڈینگی

مزید : صفحہ اول