عالمی برادری کو بھارت کے ساتھ روابط پر نظر ثانی کرنا ہو گی

  عالمی برادری کو بھارت کے ساتھ روابط پر نظر ثانی کرنا ہو گی

  



لاہور (سٹی رپورٹر)سینئر تاجر راہنماء شاہ عالم مارکیٹ ملک حسن نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقدامات کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو گزشتہ کئی ماہ سے بے جا پابندیوں کا سامنا ہے اور دنیا سے ان کا رابطہ منقطع کیا گیا ہے اقوام عالم کو بھارت کیساتھ اپنے روابط اور تعلقات پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

دنیا کے تمام ممالک مودی کے بھار ت کی جانب محبت کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے مفادات کی وجہ سے آرہے ہیں اور جب ایک ملک پیار کو گنوا دے تو پھر دنیا میں وہ اپنے معاشی و ثقافتی اثرات بھی کھوبیٹھتا ہے اور مودی نے بھارت کو سب سے بڑا یہی نقصان پہنچایا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1