اقبال ٹاؤن میں مقابلہ حسن نعت،48بچوں نے گلہائے عقیدت پیش کئے

  اقبال ٹاؤن میں مقابلہ حسن نعت،48بچوں نے گلہائے عقیدت پیش کئے

  



لاہور(پ ر)حضور پاکؐ کی مدح اورتعریف وتوصیف کرنا نعت ہے۔نعت ایمان کی علامت ہے،رسول ؐکی نعت لکھنے اور پڑھنے سے ایمان تروتازہ ہوتاہے اوررسول ؐ سے محبت دنیاوآخرت میں کامیابی کی بنیاداورسرمایہ ایمان ہے،یورپ کی اسلام اورقرآن دشمنی کامقابلہ رسول ؐ کی محبت کودلوں میں عام کرکے ہی کیاجاسکتاہے ان خیاالات کااظہارنعت خواں حضرات نے علامہ اقبال ٹاؤن راوی بلاک کی مسجدالرحمن میں ہونے والے نعتیہ مقابلہ میں نعت گوحضرات نے اپنے نعتیہ کلام کے ذریعے رسول ؐ کے حضورگلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔مقابلہ حسن نعت میں 48 بچوں بچیوں نے حصہ لیا۔ مختلف مسالک کے نعت خواں حافظ مدثر اسامہ نقشبندی،قاری فصیح الدین عادل،حسن افضال صدیقی،عرفان جمال مصطفائی نے بھی اپنانعتیہ کلام پیش کیا جبکہ معروف شاعرشاہدلال اورمعروف نعت خواں جعفرطیارنے منصف کے فرائض انجام دیے۔چھ پوزیشن ہولڈربچوں عمر حیات،حافظ شہریار،محمدفہد،محمدفواد ظہیر،فیضان منور،محمدحسن عمران کونقد انعامات دیے گئے جبکہ ذکی الرحمن،معاذ،حذیفہ،علی حماد،حمادافتخار،معاذاحمد کواعزازی انعامات دے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1