بھارت عالمی مبصرین کو دورہ مقبوضہ کشمیر کی اجازت دے،زرتاج گل

  بھارت عالمی مبصرین کو دورہ مقبوضہ کشمیر کی اجازت دے،زرتاج گل

  



لاہور(این این آئی)موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال جاننے کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی مبصرین کو مقبوضہ وادی تک رسائی دے،مودی حکومت نے خطے کے امن کو داؤ پر لگادیا ہے اس لئے عالمی برادری کو کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ سرکاری ریڈیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کا خودارادیت کا حق دلوانے کیلئے سلامتی کونسل کی طرف سے منظور کی گئی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان وہ واحد ذریعہ ہے جس کی مقبوضہ وادی تک رسائی ہے کیونکہ بھارت نے اپنا سیاہ چہرہ چھپانے کیلئے پانچ اگست سے وہاں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

زرتاج گل

مزید : صفحہ اول