سربراہ اے این پی اسفندیار ولی خان کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں

  سربراہ اے این پی اسفندیار ولی خان کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں معطل ...

  



پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔ باچا خان مرکز پشاور سے جاری بیان کے مطابق اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ایک ہفتے تک مکمل آرام کرینگے اور اس دوران کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات اے این پی زاہد خان نے بتایاکہ اے این پی قائد اسفندیار ولی خان کو ڈاکٹرز نے ایک ہفتے تک مکمل آرام اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کی ہدایات کی ہے جس کی وجہ سے وہ ایک ہفتے تک مکمل بیڈ ریسٹ کرینگے اور اس دوران کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اسفند یار

مزید : صفحہ اول