کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعلٰی پنجاب کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار 

  کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعلٰی پنجاب کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار 

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف  کی کور کمیٹی کے  اجلاس میں ارکان نے دبے الفاظ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کور کمیٹی ارکان نے پنجاب حکومت کے انتظامی امور پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جس کے بعد وزیراعظم کو بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا مشورہ دیا گیا۔ نجی ٹی وی جیو نے  ذرائع کے  حوالے سے بتایا کہ وزارتوں کے سیکریٹریز اور اداروں کے سربراہوں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سے مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی پر بھی دبے الفاظ میں تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی ارکان نے دبے الفاظ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ عثمان بزدار سابقہ ادوار کی طرح کارکردگی نہیں دکھا پا رہے ہیں۔   دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں سے متعلق حکومتی پالیسی کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کامیاب جوان پروگرام کیلئے13رکنی اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم  خود ہوں گے۔  وزیراعظم عمران خان کی سربراہی تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی میں معاون خصوسی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار مشیر خزانہ، مشیر تجارت اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، وفاقی وزیر تعلیم، وزیر اقتصادی امور، آئی ٹی بورڈ کے سربراہ شامل ہوں گے، خصوصی کمیٹی کامیاب جوان پروگرام کے تحت منصوبوں میں معاونت کرے گی، اس حوالے سے وزیراعظم نے کمیٹی کو اسٹرٹیجی پلاننگ اور مانیٹرنگ کا اختیار دے دیا ہے، کمیٹی نوجوانوں کیلئے نئے حکومتی منصوبوں کی تجاویز وزیراعظم عمران کان کو پیش کرے گی۔ملک بھر میں پہلے کلین گرین انڈیکس کے تحت صحت و صفائی کے مقابلے آج(پیر)سے شروع ہوں گے۔ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ یہ مقابلے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے 19 شہروں میں ہوں گے جن کے لئے وزیراعظم کلین گرین انڈیکس کا اجرا کریں گے۔ انڈیکس پینے کے صاف پانی، محفوظ نکاسی، فاضل مواد ٹھکانے لگانے کے موثر نظام اور شجرکاری سمیت عوامی رسائی کے پانچ موضوعات پر مبنی ہوگا۔وزیراعظم  عمران خان اگلے ماہ منڈی رسول بیراج کے مقام سے جلال پور کینال کا افتتاح کریں گے۔زرائع کے مطابق رسول بیراج کے مقام پر جلال پور کینال رسول بیراج سے نکال کر ضلع خوشاب تک جائے گی جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ سیکرٹری ایریگشن پنجاب سیف انجم نے جلال پور کینال کے منصوبہ پر کام کا جائزہ لیا۔بتایا گیا ہے کہ نہر کی تکمیل سے تین تحصیلوں  کو میٹھا پانی فراہم ہوگا۔ اس 117 کلو میٹر طویل جلال پور کینال پر 32  ارب روپے کی تخمینہ لاگت آئے گی۔

بزدار تحفظات

مزید : صفحہ اول