سی پیک قرضوں پر حکومتی اعداد و شمار غیر ذمہ دارانہ، منصوبے کو متنازعہ بنایا جائے 

سی پیک قرضوں پر حکومتی اعداد و شمار غیر ذمہ دارانہ، منصوبے کو متنازعہ بنایا ...

  



اسلام آباد (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اور کابینہ اراکین سی پیک منصوبے کو متنازعہ نہ بناتے تو غلط فہمیاں پیدا نہ ہوتیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سی پیک جیسے اہم منصوبے پر غیر مصدقہ اعداد و شمار سے پرہیز کرنا چاہئے، سی پیک منصوبے پر تحریک انصاف حکومت کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے پہلے ہی کئی مسائل پیدا ہوچکے ہیں۔وفاقی وزیراسد عمر کی سی پیک کے حوالے سے پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر سماجی ویب سائٹ ٹو یٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سی پیک منصوبوں کے لیے چین کے قرضوں کا کل حجم 18 ارب ڈالر نہیں تقریباً 5.8 ارب ڈالر ہے، ادائیگی کی مدت 20 سے 25 سال اور اوسط شرح سود 2 فیصد ہے۔بلاشبہ یہ قرض نہیں بلکہ پاکستان کے لیے خصوصی رعایت ہے۔ انہوں نے وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کے اعدادوشمار کی تصحیح کرتے ہوئے کہاہے کہ سی پیک جیسے اہم منصوبے پر غیر مصدقہ اعدادوشمار سے پرہیز کرنا چاہئے۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ اول