نبیل کے اہل خانہ کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا،مراد علی شاہ

      نبیل کے اہل خانہ کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا،مراد علی شاہ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کھارادر جماعت خانہ میں نبیل ہودبائی کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے ساتھ کمشنر کراچی افتخار شہلوانی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور دیگر افسران تھے۔ واضح رہے مقتول نبیل ہودبائی پولیس فائرنگ میں کینٹ اسٹیشن کے قریب جاں بحق ہوئے تھے۔ وزیراعلی سندھ نے مقتول نبیل کے اہل خانہ کو یقین دلایا اس کیس میں مکمل انصاف کیا جائے گا۔ مجھے اس واقعہ پر شدید دکھ ہوا ہے اور اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں اس کیلئے بھر پور کوشش کر رہا ہوں۔ وزیراعلی سندھ نے مرحوم نبیل ہودبائی کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

مراد علی شاہ

مزید : صفحہ اول