الیکشن کمیشن دیگر سیاسی جماعتوں کا فارن فنڈنگ معاملہ بھی دیکھے: فردوس عاشق

الیکشن کمیشن دیگر سیاسی جماعتوں کا فارن فنڈنگ معاملہ بھی دیکھے: فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے فارن فنڈنگ کیس میں دیگر جماعتوں کا معاملہ بھی دیکھا جائے۔ تحریک انصاف کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے ناروے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اسلاموفوبیا کیساتھ جڑا بیانیہ عا لمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ یہ کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ مسلم امہ کا مسئلہ ہے۔ ایسی شر انگیزی سے انتہا پسندی کی سوچ پروان چڑھتی ہے۔ او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر تے ہوئے ناروے واقعہ کیخلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔ملک کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اجلاس میں مہنگائی پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ہے۔تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں جواب جمع کرا چکی ہے۔ پی ٹی آئی کے ڈونرز اور کارکنوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ فارن فنڈنگ سے متعلق آئینی اور قانونی جواب جمع کرائے ہیں۔ وزیراعظم کا عزم نیٹ اینڈ کلین حکومت کا ہے۔ اپوزیشن پی ٹی آئی حکومت کیخلاف کوئی سکینڈل سامنے نہیں لا سکی۔اپوزیشن کہتی ہے الیکشن شفاف اور آزادانہ نہیں ہوئے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد کی بیرون ملک روانگی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا نواز شریف کے علاج کیلئے حکومت نے سہولت کاری کی۔ میڈیکل بورڈ کی تجاویز پر عدالت نے فیصلہ دیا۔ وزیراعظم نے تقریر میں عوام کے جذبات کی ترجمانی کی۔قبل ازیں  اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا سی پیک ہماری ترجیح نمبر ایک ہے،یہ عظیم راہداری پاکستان اور چین ہی نہیں،پورے خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گی۔ چین سے لئے گئے کمرشل قرض میں آنیوالے ماہ و سال میں کمی نظر آئے گی۔ معاو ن خصوصی نے کہاسی پیک ہماری ترجیح نمبر ایک ہے۔ منصوبے کے حوالے سے امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا شہد سے میٹھی، ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری پاک چین دوستی دنیا میں ایک مثال بن چکی ہے۔ سی پیک کے تحت اقتصادی زونز کے قیام سے عوام کیلئے خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -