الیکشن کمیشن نے اپنے سربراہ کی ریٹائرمنٹ سے متعلق حکومت کو آگاہ کر دیا

الیکشن کمیشن نے اپنے سربراہ کی ریٹائرمنٹ سے متعلق حکومت کو آگاہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ سے متعلق حکومت کو آگاہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بذریعہ خط وزارت پارلیمانی امور کو آگاہ کیا،چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سرداررضا کی مدت 6 دسمبرکومکمل ہوجائیگی،چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا نے6 دسمبر2014 کوعہدہ سنبھالاتھا۔چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری پارلیمانی امورکوخط لکھ کرآگاہ کردیا،چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن کمیشن غیر فعال ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنرکے خط میں کہاگیاکہ میری آئینی مدت 6 دسمبرکومکمل ہورہی ہے،۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ضمنی اور بلدیاتی انتخابات بھی نہیں کرا سکے گا۔ذرائع نے بتایاکہ الیکشن کمیشن میں صرف ممبر کے پی مسز ارشاد قیصر اور ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی باقی رہ جائیں گے،ممبر سندھ عبدالغفار سومرو اور ممبر بلوچستان شکیل بلوچ مدت ملازمت جنوری میں مکمل ہو گئی تھی،حکومت ممبر سندھ اور بلوچستان کا تاحال تقرر نہیں کر سکی۔
چیف الیکشن کمشنر

مزید :

صفحہ اول -