اربوں روپے خرچ کر کے بجلی نظام بہتر بنا یا،لو وولٹیج ختم کر دی،عمرایوب خان

اربوں روپے خرچ کر کے بجلی نظام بہتر بنا یا،لو وولٹیج ختم کر دی،عمرایوب خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حطار(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے تحریک انصاف کی حکومت نے اربوں روپے خرچ کر کے بجلی نظام کو بہتر بنا یا،لو وولٹیج ختم کر دئیے ہیں،سابق ایم این اے نے سو ئی گیس کے جعلی پائپ سڑکوں پر پھینک کر عوام کو بے وقوف بنا نے کی کو شش کی، یہی وجہ ہے اسکو الیکشن میں عبرت ناک شکست سے دوچار ہونا پڑا، میں نے کبھی بھی کسی سے کو ئی عہدہ یا سیٹ کا مطالبہ نہیں کیا۔سوئی گیس کے ترقیاتی منصوبہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا میں نے اربوں روپے خرچ کر کے بجلی کے نظام کو بہتر بنا یا ہے، لو وولٹیج ہم نے ختم کر دئیے ہیں، بجلی کے ایک فیڈر پر ساٹھ کروڑ لاگت آتی ہے،ضلع ہری پور کے بعد تحصیل خان پور کے علاقوں میں کروڑوں مالیت کے سوئی گیس کے منصوبوں کے جال بچھا رہے ہیں، بجلی اور سو ئی گیس کے اربوں کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائیگا،کو ئی گاؤں،کو ئی محلہ،کو ئی گلی سوئی گیس کی عظیم نعمت سے محروم نہیں رہے گی۔ حلقہ میں اربوں روپے کی لاگت سے بجلی کا بڑا گرڈ سٹیشن تعمیر کروا رہا ہوں، اس گرڈ سٹیشن کی تعمیر سے بجلی کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے،حطار کے لیے بجلی کے لیے تیرہ ٹرانسفارمر دوں گا، میری پوری ٹیم رات دن محنت کر کے کام کر رہی ہے،پاکستان کے لیے کام کر یں،سی پیک روٹ سے حطار انڈسٹری اور یہ علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔
عمر ایوب

مزید :

صفحہ اول -