آزاد کشمیر،ایل اے 3 ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی مسلم لیگ (ن) کو شکست

آزاد کشمیر،ایل اے 3 ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی مسلم لیگ (ن) کو شکست

  



مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا۔ایل اے 3 میر پور آزاد کشمیر میں اتوار کے روز ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ ہوئی۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ضمنی الیکشن میں تحر یک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود کامیاب قرار پائے۔ انہوں نے 17 ہزار 617 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار صہیب سعید 14 ہزار 819 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ضمنی الیکشن

مزید : صفحہ اول