راولپنڈی،ایلیٹ فورس کی گاڑی سے ٹرک ٹکرا گیا،ایک اہلکار جاں بحق، زخمی

  راولپنڈی،ایلیٹ فورس کی گاڑی سے ٹرک ٹکرا گیا،ایک اہلکار جاں بحق، زخمی

  



راولپنڈی(این این آئی)مندرہ جی ٹی روڈ پر رات گئے ایلیٹ فورس کی گاڑی سے10 وہیلر ٹرک تیز رفتاری کے باعث ٹکرا گیا،گاڑی میں موجود ایلیٹ فورس کے 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے تاہم ایک اہلکار علی الصبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کا شناخت احمد نواز کے نام سے ہوئی، زخمی اہلکار وں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،پولیس نے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور محمد عثمان کو گرفتار کر کے ٹرک قبضہ میں لے لیا اور ڈرائیو کو مندرہ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

ٹریفک حادثہ

مزید : علاقائی