بلوچستان میں امسال تشدد کے 118واقعات ریکارڈ، عورت فاؤنڈیشن
کوئٹہ(این این آئی)عورت فاونڈیشن کے ڈائریکٹر علاوالدین خلجی،ایواجی الائنس کے چیئرمین وطن یار خلجی اور نسیمہ سلام،ھمافولادی،اشفاق مینگل اور شانیہ نے کہا ہے کہ رواں سال کے 11ماہ کے دوران بلوچستان میں تشدد کے 118واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ تقریباً تمام واقعات رپورٹ شدہ ہیں۔ ان واقعات میں 69خواتین اور 11مرد قتل ہوئے جس میں سے 43خوتین اور 9مرد غیرت کے نام پر قتل ہوئیں،17عورتوں نے گھریلوحالات سے تنگ آکر خودکشی کی،3خواتین پر گھریلو تشددکیا گیا جبکہ4خواتین اغوا ہوئیں، 3خواتین پر تیزاب پھینکا گیااور 1واقعہ میں خاتون کو دھمکی رپورٹ ہوئی۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال صنفی تشدد کے خلاف فعالیت کے 16دن منائے جاتے ہیں۔
عورت فاؤنڈیشن