سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی 27 نومبر وکلاء  کی عالمی کانفرنس سے خطاب کرینگے 

سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی 27 نومبر وکلاء  کی عالمی ...

  



کوئٹہ (این این آئی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینٹر(ر) امان اللہ کنرانی انٹر نیشنل لائرز کلب برطانیہ کی دعوت پر 27 نومبر 2019 کو اقوام متحدہ کے بنیادی انسانی حقوق کے پس منظر میں وکلاء کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرینگے جس میں عالمی تناظر میں فلسطین،کشمیر سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کی کردار پر بات کرینگے اس کانفرنس میں شرکت کے لئے وہ اتوار کو کراچی سے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز سے لندن روانہ ہوگئے۔

خطاب

مزید : علاقائی