چاغی لیویز فورس نے دو قطری باشندے حراست میں لے لئے
چاغی (آن لائن)چاغی لیویز فورس نے دو قطری باشندے حراست میں لے لئے،تفتیش مکمل ہونے کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان کے حوالے کر دیا جائیگا ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک کے مطابق گزشتہ رات پدگ کے علاقے سے لیویز فورس نے دو قطری باشندوں کو اس وقت حراست میں لے لیا جو چاغی ضلع میں داخل ہورہے تھے، ضلع چاغی میں زیادہ تر عربی اور قطری باشندے شکار کھیلنے کیلئے آتے ہیں ان دونوں قطری باشندوں کے پاس چاغی میں شکار کھیلنے کا کوئی پرمنٹ موجود نہیں تھا، قطری باشندے احمد عبداللہ عرار اور التانی عبد العزیز عبد اللہ کو حراست میں لیکر ان سے تفتیش کی جارہی ہے ڈی سی چاغی کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد قطری با شندوں کو مزید تحقیقات کے لیے انہیں محکمہ داخلہ کے حوالے کیا جائے گا۔
قطری باشندے