قبائلی ضلع مہمند کے سرحدی علاقہ خرکنی یکہ غنڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد

  قبائلی ضلع مہمند کے سرحدی علاقہ خرکنی یکہ غنڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد

  



شبقدر (نمائندہ خصوصی)قبائیلی ضلع مہمند کے سرحدی علاقہ خرکنی یکہ غنڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد۔ مقتول کی شناخت طارق ولد صفدر ساکن بٹگرام شبقدر سے ہوئی مقتول کے ورثاء نے ایک روز قبل طارق کو اسلحہ کی نوک پر اغواء کرنے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ شبقدر بٹگرام کے رہائشی طارق ولد صفدر ساکن بٹگرام کی لاش قبائیلی ضلع مہمند کے سرحدی علاقہ خرکنی یکہ غنڈ سے برآمد ہوئی۔ مقتول کے چچا عبداللہ نے مقتول طارق کو گذشتہ روز اسلحہ کی نوک پر اغواء کرنے کی رپورٹ تھانہ بٹگرام شبقدر میں درج کرائی تھی۔ مقتول کے ورثاء کا کہنا ہے کہ مقتول طارق کو گذشتہ روز اسلحہ کی نوک پر اغواء کیا گیا تھا جس کے خلاف تھانہ بٹگرام میں ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی تھی انہوں نے مزید کہا کہ مخالف فریق کے ساتھ ان کی دشمنی چلی آرہی ہے جس کے بناء پر طارق کو اغواء کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔ مقتول طاروق کے اغواء اور قتل کے بارے تھانہ بٹگرام نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کی جا چکی ہے۔ 

مزید : علاقائی