بنوں میں خناق نے ایک اور  بچے کی جان لے لی 

 بنوں میں خناق نے ایک اور  بچے کی جان لے لی 

  



بنوں (این این آ ئی)ضلع بنوں میں حناق نے ایک اور بچے کی جان لے لی، بکاخیل کی رہائشی دو سالہ بچی میں خناق کی تصدیق ہوئی مقام ہسپتال میں دم توڑ گئی، بکا خیل سے تعلق رکھنے والے ای پی آئی کوارڈنیٹر ڈاکٹر اشرف یونس کے مطابق ضلع بنوں میں پیدائش سے لیکر2سال تک کے پانچ ہزار انکاری والدین کے باعث بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے محکمہ صحت ای پی اآئی نے ضلع بنوں کے ہر یونین کونسل کے بنیادی مراکز صحت میں ٹیمیں ہر ہفتے موجود رہی ہے تاہم عوام کی عدم تعاؤن کے باعث 10بیماریوں کی ویکسین نہ پینے سے اموات کا خدشہ ہے  لہذا پیدائش سے لیکر دو سال تک کے بچوں کو ویکسین ضرور پلائیں۔

بچہ خناق

مزید : علاقائی