بلوچستان،گاڑی کھا ئی میں گرنے سے2افراد جاں بحق

بلوچستان،گاڑی کھا ئی میں گرنے سے2افراد جاں بحق

  



کوئٹہ،سبی(آن لائن)بلوچستان کے علاقے شیخ واصل میں گاڑی الٹنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے، اطلاعات کے مطابق شیخ واصل کے قریب گاڑی کھائی میں گرنے کے باعث دو افراد محمد کاشف اور زبیر جاں بحق ہو گئے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مزید کارروائی کی جارہی ہے۔قبل ازیں سبی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سبی سول ہسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص شکر خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

تین افراد ہلاک

مزید : علاقائی