پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔ پولیس لائنز میں جاری ''بیسک انویسٹی گیشن'' اور ''امپرومنٹ آف انویسٹی گیشن'' کورسز مکمل کئے گئے۔دونوں کورسز میں 20/20 اے ایس آئی اور ایس آئیزنے شرکت کی۔زیر تربیت اے ایس آئی اور ایس آئیز کے لیے کورس ''B'' کا آغاز کر دیا گیا۔کورس میں 75 افسران شرکت کریں گے۔پولیس لائنز میں موجود فائرنگ رینج پر گاردات کے 13،سیکیورٹی ڈویڑن کے 62، ایلیٹ فورس کے 11، آپریشن ونگ کے 20 جبکہ فالکن فورس کے 57 اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔ فائر پریکٹس کے دوران اہلکاروں کو بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10،10 راؤنڈ فائر کروائے گئے۔ فائرنگ کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ اور سٹاپیج کے متعلق بھی ٹریننگ دی گئی۔سیاسی و اہم شخصیات کی پیشی سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 1150 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔ احتساب اور دہشت گردی عدالت سمیت مختلف پوائنٹس پر روزانہ ایس ایس یو کے 900 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔ 

حتجاج لینڈ ریکارڈ،نابینا افراد اور انجینئر کے مختلف مواقعوں پر اینٹی رائٹ فورس نے 8057 مظاہرین کو پرامن طریقے سے منتشر کیا۔ گذشتہ ہفتے کے دوران اینٹی رائٹ فورس کی 179 سے زائد ریزرو روانہ کی گئی۔ جوڈیشل ونگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ ہفتے کے دوران خطرناک نوعیت کے ملزمان سمیت ضلع لاہور کے 3404اور بیرون اضلاعی 38 زیر تفتیش قیدیوں کو لاہور کی مختلف عدالتوں میں پیش کیا اور واپس متعلقہ مقامات پر پہنچایا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال میں 205 کو اہلکاروں کو ایمرجنسی بنیاد پر جبکہ 1552 کو آوٹ ڈور میں مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی۔

مزید : علاقائی