شبنم کالونی میں راہ جاتے سے تاجر  کو لوٹ لیا گیا،موٹر سائیکل بھی شامل 

شبنم کالونی میں راہ جاتے سے تاجر  کو لوٹ لیا گیا،موٹر سائیکل بھی شامل 

  



لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ فیکڑی ایریا کے علاقہ میں تین نامعلوم ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر تاجر کو لوٹ لیا اورآسانی سے فرار ہو گئے بتایا گیا ہے، شبنم کالونی کارہائشی شامی پارک مارکیٹ کا تاجر میاں شعیب اپنی ہنڈا ون ٹو فایو موڑساہیکل نمبریLEK-5737 کلر بلیک پر ولایت مارکیٹ عسکری پارک اپنے دوست کی دوکان پر گیا ملنے کے بعد موڑسائیکل پر بیٹھنے لگاتو اچانک تین موڑسائیکل سوار ڈاکو نمودار ہوگئے،جنہوں نے گن پوائنٹ پر تاجر کو یرغمال بنا کر دوکان کے اندر لے گئے اسلحہ کے زور پر قیمتی گھڑی رولیکس۔پنتالیس ہزار روپے نقدی۔ سام سنگ موبائل۔ ایٹی ایم کارڈ شناختی کارڈ ڈراہیونگ لائسنس اور دیگر ضروی کاغذات سمیت لوٹ لیا اور جاتے ہوئے مزکورہ ہنڈا ون ٹو فایو موٹرساہیکل لیکر فرار ہوگے مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے تاجرکو حدود بندی کے چکر میں ڈال کر ٹرخا دیا۔

مزید : علاقائی