سماہنی سیکٹر،بھارتی فوجی سنائپرز کی فائرنگ، کسان زخمی

سماہنی سیکٹر،بھارتی فوجی سنائپرز کی فائرنگ، کسان زخمی

  



سماہنی (این این آئی) سماہنی سیکٹر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں سویلین پر ٹارگٹ فائرنگ سے 65سالہ محمد الیاس ولد محمد تاج سنائپر فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا گولی پیٹ میں دھنس گئی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے بھمبر منتقل کر دیا گیا مقامی ذرائع نے بتایا گیا اتوار کی صبع زخمی پنڈوڑی سے بنڈالہ آرہا تھا کہ ریچھ پہاڑ سے بھارتی فوجی نے ٹارگٹ فائر کرکے محمد الیاس کو زخمی کردیا جس بھمبر کے ہسپتال میں پہنچایا گیا۔ رواں ہفتہ اسی پہاڑی سلسلہ سے بھارتی فوج نے ٹارگٹڈ فائرنگ سے19سالہ علی رضا کو کھیتوں میں کام کرتے ہوئے ٹارگٹ فائر کرکے شہید کر دیا تھا،پاک فوج بھرپورجوابی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔دریں اثناسیکرٹری امور کشمیر گلگت بلتستان طارق پاشا فیملی کے ہمراہ سماہنی سیکٹر پہنچ گئے،سیز فائر لائن کے قریبی دیہاتوں کا وزٹ کیا،مقامی ریسٹ ہاوس میں ریاستی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول کیلئے فیز ون کے ترقیاتی منصوبہ جات کا ڈرافٹ حتمی مراحل میں ہے اگلے سال لاکھوں کی آبادی ضروریات زندگی کی بہتر سہولیات سے استفادہ حاصل کرلے گی فیز ٹو میں اداروں کی بہتری اور ترقی کیلئے بڑئے منصوبے تشکیل دیں گے۔نہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں،خطہ کشمیر کے عوام دلیر باشعور اور جرت مند ہیں کشمیر کے لوگ امن کے خواہشمند ہیں سیز فائر لائن پر آباد کشمیریوں کے حوصلے پہاڑوں کی طرح بلند ہیں۔

سماہنی سیکٹر

مزید : علاقائی