ناروے واقعہ سے ثابت ہو گیادہشتگرد امریکی آلہ کار ہیں،حافظ حسین

ناروے واقعہ سے ثابت ہو گیادہشتگرد امریکی آلہ کار ہیں،حافظ حسین

  



کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے مسلمانوں نے ہمیشہ اپنی مذہب کیلئے قربانیاں دی ہیں اب ثابت ہوگیا کہ دنیا میں عالمی دہشتگرد امریکہ اور ان کے آلہ کار ہیں جنہوں نے ہمیشہ مذاہب کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر کے اپنے مفادات حاصل کئے جمعیت علماء اسلام اس صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے اور الیاس نامی مسلمان کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جرات کا مظاہرہ کیا  قرآن پاک کو بے حرمتی سے بچا یا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قرآن پاک کو جلانا ان کی توہین کرنامسلمانوں کی دل آزاری ہے یہ عالم اسلام پر براہ راست حملہ ہے اوربدترین دہشت گردی ہے۔دنیا کے ایک ارب اسی کروڑ مسلمانوں پر حملہ ہے دنیا کے امن کے دشمنوں نے یہ حملہ کیا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں مغربی دنیا عالم اسلام کے خلاف تہذیبی جنگ شروع کی ہے۔اسلام دشمن قوتیں قرآن پاک،ناموس رسالت،عقیدہ ختم نبوت کے خلاف جنگ کے خلاف لٹریچر تیارکررہی ہے۔

 حافظ حسین

مزید : علاقائی