شہر اقتدار کی تینوں پناہ گاہوں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے ویثرن کے مطابق شہر اقتدار میں بننے والی تینوں پناہ گاہوں کی چیف کمشنر آفس کی جانب سے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی ہے، جاری کی گئی کارکردگی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی سیکٹر آئی الیون، جی ناین اور ترلای میں تین پناہ گاہیں قائم ہیں ان پناہ گاہوں میں ایک سال کے دوران 5 لاکھ 44 ہزار 9 سو 13 افراد کو تین وقت کھانے سمیت رہائش کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکٹر آئی الیون میں قائم پناہ گاہ میں چالیس ہزار افراد کو رہائش کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ 4 لاکھ 2 ہزار 5 سو 28 افراد کو کھانے کی سہولت فراہم کی گئی اسی طرح سیکٹر جی ناین میں 21 ہزار 6 سو افراد کو رہائش کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ 27 ہزار 7 سو افراد کو کھانیکی سہولت فراہم کی گئی،اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلای میں قائم تیسری پناہ گاہ میں 13 ہزار 5 سو 28 افراد کو رہائش کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ 38 ہزار 9 سو 73 افراد کو کھانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے،چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے ضلعی انتظامیہ افسران و ملازمین ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں پناہ گاہوں میں مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ان پناہ گاہوں میں آنے والے افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
سالانہ رپورٹ