تجارتی نمائشوں میں غیرملکیوں کی آمد سے معیشت بہتر ہورہی ہے، میاں سومرو

تجارتی نمائشوں میں غیرملکیوں کی آمد سے معیشت بہتر ہورہی ہے، میاں سومرو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر برائے نجکاری، محمد میاں سومرو نے کہا کہ پاکستان میں منعقدہ مختلف تجارتی نمائشوں میں غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اس بات کی غمازہے کہ پاکستان کی معیشت میں تیزی سے بہتری رونما ہو رہی ہے اور غیرملکیوں کی آمد سے ملکی معیشت پروان چڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی نمائشوں میں غیر ملکی کمپنیاں جن میں کوریا، بنگلہ دیش، ایران، اٹلی، ملائیشیا، انڈونیشیا، امریکہ، تھائی لینڈ، جرمنی، فرانس، دبئی، جاپان، ترکی، سری لنکا اورافغانستان و دیگرممالک کی کمپنیاں بھرپورشرکت کر رہی ہیں، یہ بات انہوں نے ایکسپو سنٹر کراچی میں دوسری عالمی اشیاصارف نمائش ایکسپو 2019 کے کامیاب انعقاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیر نجکاری نے ای کامرس گیٹ وے کے نائب صدعذیر نظام اوران کی ٹیم کو دوسری عالمی اشیاصارف نمائش ایکسپو 2019 کے کامیاب انعقاد پرمبارکباددیتے ہوئے کہاکہ کنزیومر ایکسپو- 2019 کے کامیابی سے دیگرممالک میں پاکستان کاامیج مزید بہترہواہے۔انہوں نے کہا کہ تجارتی نمائشوں اور اس طرح کے دیگر نما ئشوں سے عالمی سطح پر پاکستان کی اچھا اور مثبت تصورمزید ابھرے گا۔دریں اثناکراچی میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل، ٹوٹوک پریاناموتونے، دوسری عالمی اشیاصارف نمائش ایکسپو 2019 کے تیسرے دن ایکسپو سنٹر کراچی میں صارف مصنوعات میلہ ایکسپو 2019 کا بھی دورہ کیاوہ مختلف اسٹالوں پر گئے اورغیر ملکی اور مقامی کمپنیوں کے لگائے گئے سامان اور اشیاصارف میں گہری دلچسپی لی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنزیومر پروڈکٹس میلہ ایک عمدہ نمائش ہے اور انڈونیشیا کی مزید کمپنیاں پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ تجارتی معاہدوں میں شرکت میں دلچسپی رکھتی ہیں اور اس طرح کی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہاں ہیں۔
میاں سومرو

مزید :

علاقائی -