اسلام آباد، سویٹ ہوم میں 10سالہ یتیم بچے کا قاتل گرفتار

  اسلام آباد، سویٹ ہوم میں 10سالہ یتیم بچے کا قاتل گرفتار

  



اسلام آباد(آن لائن) وفاقی پولیس نے سویٹ ہوم میں 3بہنوں کے اکلوتے بھائی 10سالہ یتیم بچے احمد مجید کے قاتل کو گرفتار کرکے جیل بھیجوا دیا، ملزم اسد نواز نے جرم کا اقرار بھی کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بیت المال کے زیر انتظام چلنے والے ادارے دارالاحساس(سویٹ ہوم) سیکٹر ایچ 13کی چھت سے 10سالہ یتیم احمد مجید کی نعش ملی تھی، وفاقی پولیس کے مطابق جب شمس کالونی پولیس نے مقتول کے نعش قبضے میں لی اس وقت مقتول کے ہاتھ رسی سے بندے ہوئے اور گردن پر تار کا پھندہ بنا ہوا تھا۔ جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے،ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر مصطفیٰ تنویر نے ہومی سائیڈ یونٹ کے انسپکٹر تصدق حسین کو فوری طور پر قاتل کا سوراخ لگا کر 3دن کے اندر گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا،پولیس نے 2دن کے اندر ملزم اسد نواز کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا، دوران تفتیش ملزم نے اپنے دوست 10سالہ احمد مجید کو قتل کرنے اعتراف کر لیا، احمد سے کپڑوں کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا جس پر طیش میں آگر ملزم نے بچے کو جان سے مار دیا تھا۔

قاتل گرفتار

مزید : علاقائی