نوشہرہ،زہریلے پودے کی پھلیاں کھانے والی بچی چل بسی، تعداد4ہوگئی
نوشہرہ (این این آئی)نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ میں گزشتہ روز زہریلے پودے کی مٹر نما پھلیاں کھانے سے اسپتال میں زیرِ علاج ایک اور بچی دم توڑ گئی، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہانگیرہ کے علاقے نواں کلے میں 6 بچوں نے قبرستان کے قریب پودوں سے مٹر نما زہریلی پھلیاں توڑ کر کھائی تھیں، جس سے 3 بچے گزشتہ روز ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔پشاور کے ہسپتال میں زیرِ علاج بچی بھی دم توڑ گئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔زہریلی پھلیاں کھانے والے 2 بچے تشویش ناک حالت میں اب بھی پشاور کے مذکورہ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق انتقال کرجانے والی زیرِ علاج بچی کا نام نادیہ ہے، عمران اور ابوذر زیرِ علاج ہیں۔قاضی میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر محمد شعیب کے مطابق یہ پودا انتہائی زہریلا ہے جس کے کھانے سے 80 فیصد اموات واقع ہوتی ہیں۔
بچی جاں بحق