ایرانی حکومتی اہلکاروں کے سوشل  میڈیا اکاؤنٹ بند کئے جائیں: امریکہ 

ایرانی حکومتی اہلکاروں کے سوشل  میڈیا اکاؤنٹ بند کئے جائیں: امریکہ 

  



 واشنگٹن (آئی این پی) امریکی محکمہ خارجہ نے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر جیسی سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹس پر زور دیا ہے کہ وہ ایرانی حکومت کے اعلی اہلکاروں کے اکا ونٹ اس وقت تک منسوخ کریں جب تک ایران میں انٹرنیٹ کی سروس پوری طرح بحال نہیں کی جاتی۔ ایران کے لیے خصوصی امریکی مندوب برائن ہک نے نشریاتی ادارے بلوم برگ کو دیے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایران حکومت دوغلی ہے۔ ایک طرف عوام کے لیے انٹرنیٹ بند ہے لیکن حکومت اسے پوری طرح استعمال کر رہی ہے۔ ایران میں حالیہ ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں ایک ہفتہ قبل حکومت نے ملک کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی تھی۔

امریکہ 

مزید : علاقائی