اپوزیشن کافارن فنڈنگ کیس پر واویلا چائے کی پیالی میں طوفان،حماد اظہر

اپوزیشن کافارن فنڈنگ کیس پر واویلا چائے کی پیالی میں طوفان،حماد اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کو سیاسی بنا کر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عمران خان نے  پہلے کچھ چھپایانہ اب چھپائیں گے۔ الیکشن کمیشن دوبارہ شواہد مانگے گا تو وہ بھی دیں گے۔ اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ اپوزیشن نے فارن فنڈنگ کیس کو ایسے پیش کیا جیسے کوئی بہت بڑی چیز ہاتھ لگ گئی ہو۔ چائے کی پیالی میں طوفان کو بڑا بنا دیا گیا۔ حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کو سیاسی بنادیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن دس مہینے تک اس کیس کو دبا کر بیٹھا رہا اور اب دس ماہ بعد سکروٹنی کمیٹی بنادی گئی ہے۔ بلا امتیاز کاروائی کی ہدایت کا مطلب یہ ہے کہ دیگر جماعتوں کے فنڈز بھی چیک کئے جائیں۔ 
حماد اظہر

مزید :

علاقائی -