مصری شاہ پولیس کا نوجوان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ،معمر خاتون پر تشدد،حالت غیر

مصری شاہ پولیس کا نوجوان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ،معمر خاتون پر تشدد،حالت غیر

  



لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ پو لیس نے چھت پر پتنگ اڑا نے والے نوجوان کی گر فتاری کے لئے چھا پہ،چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر تے ہوئے 70سالہ خاتون پر تشدد خاتون کی حالت غیر ہو گئی، اہل علاقہ کے احتجاج پراہلکار فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے، اہل علاقہ کے پتھروں سے سرکاری گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا،خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر اس کی حالت نازک بیان کی جا تی ہے،پو لیس نے پیٹی بھائیوں کو بچا نے کے لئے اہل علاقہ کے خلاف مقد مہ درج کر لیا،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اہلکار گھر میں داخل ہو گئے بوڑھی خاتون کو تھپڑ مارئے جو بے ہوش ہو گئی جس پر اہل علاقہ نے پو لیس گاڑی پر پتھراؤ کیا۔

مزید : علاقائی