پشتو ادبی ثقافتی جرگہ ٹوپی کا ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر شدید احتجاج

پشتو ادبی ثقافتی جرگہ ٹوپی کا ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر شدید احتجاج

  



ٹوپی (نامہ نگار) د قلم خاوندان پشتو ادبی ثقافتی جرگہ ٹوپی کا ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر شدید احتجاج، واقعہ کے بھر پور الفاظ میں مذمت، واقع سے ڈیرھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، عمر و الیاس کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین، بخت شیر اسیر،تفصیل کے مطابق د قلم خاوندان پشتو ادبی ثقافتی جرگہ ٹوپی کا ایک احتجاجی اجلاس مین بازار  مسکین منزل کی دوسری چھت پر صدر بخت شیر اسیر کے زیر صدارت منعقد ہو ا ، اجلاس میں شیرزادہ احسا س، زمردود سرحدی، حنیف گل رحمدل، ملنگ شاہ ملنگ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ناروے میں قرآن کریم کے بے حرمتی کے واقع پر شدید غم اور غصے کا اظہار کیا گیا۔ اور  کہا کہ قلم خاوندان پشتو ادبی ثقافتی جرگہ اس واقع کے خلاف بھر پور احتجاجی مہم چلائے گی۔ اس حوا لہ سے انہوں نے تمام ادبی جرگوں سے اس واقع کے خلاف آواز اُٹھانے کی اپیل کی۔ اور کہا کہ اس واقع نے دنیا بھر کے ڈیر ھ ارب سے زیادہ مسلمانوں میں اضطراب پیدا کیا۔ انہوں نے عمرو الیاس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انہیں عالم اسلام کا ہیرو قرار دیا۔ اور حکومت پاکستان سے اس کے ہر قسم کے قانونی تعاون کی اپیل کی۔  اور تمام مسلمانوں سے ناروے  کے منصوعات سے بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر