شانگلہ بھر میں بجلی کی آنکھ مچولی، عوامی مشکلات میں اضافہ

شانگلہ بھر میں بجلی کی آنکھ مچولی، عوامی مشکلات میں اضافہ

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ بھر میں بجلی کی انکھ مچولی بدستور جاری ہے، ہر ایک گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ عوام کو مشکلات میں ڈال دیا،سخت سردی غیر اعلانیہ ناروا لوڈ شیڈنگ نے عوام کے ناک میں دم کردیا ہے۔بجلی بندش سے چھوٹے کاروبار شدید متاثر ہوگئی، کام ٹھپ ہوکر رہ گیا۔شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، ضلع بھر میں بجلی کی بندش جاری ہے جو کہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔تاجروں اور عوامی حلقوں کا احتجاج کا امکان۔شانگلہ میں فیکٹری، کارخانہ، انڈسٹری کے نہ ہونے کے باوجود ہر ایک گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ عوام کے ساتھ امتیازی سلوک ہے، شانگلہ کے ایک حصے میں موسم موزون ہوتا ہے تو دوسری حصے میں جس میں بشام، چکیسر، سین کھڑیئ کے دیگر علاقے شامل ہیں جہاں موسم معتدل ہوتا ہے جبکہ پہلے حصے میں شدید سردی کی لہر اور بجلی بندش نے عوام کو تنگ کردیا ہے، دیدل کماچ، نصرت خیل، مارتونگ اور دیگر گرم علاقوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کئی گھنٹیوں سے تجاوز کرگیا۔ مسلسل بجلی بندش کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، الپوری اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی انکھ مچولی نے عوام کے ناک میں دم کردیا ہے جبکہ باقی ضلع میں شدید سردی کے لہر نے علاقے کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوامی حلقوں نے احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر