سپیکر مشتاق غنی کی وزیر اعلیٰ  بنانیوالی خبروں کی تردید

سپیکر مشتاق غنی کی وزیر اعلیٰ  بنانیوالی خبروں کی تردید

  



ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سپیکر خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا اور مقامی اخبار میں چیف منسٹر کے تبدیل ہونے اور سپیکر مشتاق غنی کو چیف منسٹر بنانے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے یہ ساری خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں.چیف منسٹر خیبر پختونخوا جنا محمود خان اپنا کام با خوبی نبھا رہے ہیں اور وہ ہی چیف منسٹر رہیں گے سپیکر مشتاق غنی نے اپنے چاہنے والے دوست، احباب سب سے درخواست کی ہے کہ جنہوں نے اس خبر کی پوسٹس لگائیں ہیں وہ ڈلیٹ کر دیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر