پاکستانی عوام امریکی عزائم کو خاک  میں ملا دیں گے،عبداللہ حمید گل

پاکستانی عوام امریکی عزائم کو خاک  میں ملا دیں گے،عبداللہ حمید گل

  



اسلام آبا د(این این آئی) تحریک جوانان پاکستان وکشمیر محمد عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ سی پیک پر امریکی تشویش پاکستان اور چین کے مابین گہری سازش ہے جو چین اور پاکستان کے مشترکہ دشمنوں کی تیار کردہ ہے جس کے تحت وہ چین اور پاکستان کے مابین تفریق اور تقسیم پیدا کر کے ہماری قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے عمل کو رول بیک کرنا چاہتے ہیں    پاکستان کے محب الوطن عوام امریکی عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی جے پی سکرٹریٹ میں منقعدہ پاک چین تعلقات اور نوجوانوں کے کرادر کے موضوع پر منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ سی پیک پر امریکہ کی تشویش کی جتنی بھی مذمت کی جاے وہ کم اور سی پیک پاکستان کے لیے بہترین اقتصادی ماڈل ہے اور امریکی تشویش کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ اس بات سے خوفزدہ ہے کہ چین اگلی سپر پاور ہے اور وہ دنیا اور خطے میں چین اور پاکستان کو ابھرتا ہوا دیکھنا نہیں چاہتا ہے عبداللہ حمید گل نے کہا کہ چین اور پاکستان کو امریکہ کے جھانسے میں نہیں آنا چاہیے دونوں ملکوں نے ملکر امریکہ کی اس نئی سازش کو ناکام بنانا ہوگا چین پاکستان کا آزمایا ہوا شیردل دوست  ملک ہے جس نے ہرکڑی آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور امریکہ نے ہر بار پاکستان کو مایوس اور بے توقیر کر نے کی کوئی کسر اور موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا ہے انکا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان  کی شہ رگ  اور ہماری  لائف لائن ہے اس پر سمجھوتہ کرنے والی قوتو ں کو  پاکستان کی نوجوان نسل ناکام بناکر رکھ دے گی  نوجوانوں  کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر اپنی اپنی  توانائیاں مثبت اور تخلیقی سرگرمیوں میں صرف کر کے ملک کے خلاف دشمن کے ناپاک عزائم اور سازشوں کو خاک میں ملانے کیلئے اپنا کردار ادا  کرنا ہوگا۔   چیر مین تحریک جوانان محمد عبداللہ حمید گل نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں نے  ملکر ہی  باہمی تعاون اور اشتراک عمل سے ملک اور قوم کی  تقدیر بدل کر قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھنی ہے۔

عبداللہ حمید گل 

مزید : پشاورصفحہ آخر