زائدالمیعادویزا پر پاکستان آنیوالاامریکی شہری اسلام آباد سے ڈی پورٹ

زائدالمیعادویزا پر پاکستان آنیوالاامریکی شہری اسلام آباد سے ڈی پورٹ

  



 اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کے نیوائیرپورٹ سے امریکی شہری کو ڈی پورٹ کردیاگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق امریکی شہری جیوانی کاسترو کے پاس زائد المعیاد ویزا تھا، امریکی شہری جیوانی کاسترو براستہ چین اسلام آباد پہنچا، ایئرپورٹ انتظامیہ نے امریکی شہری کو ڈی پورٹ کردیا۔قبل ازیں اسلام آباد ایئر پورٹ پر نادرا کو مطلوب 2 افراد کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیرستان کا رہائشی حیدر علی غیر ملکی پرواز سے جدہ جانا چاہتا تھا، نادرا کو مطلوب شخص عمران خان ترکی جانا چاہتا تھا، ایئرپورٹ انتظامیہ نے دونوں افراد کا نام مطلوبہ افراد کی فہرست میں موجود ہونے پر حراست میں لے لیا،ایف آئی اے نے ملزموں کو حوالات میں منتقل کردیاجہاں ان سے تفتیش شروع کر دی گئی۔

امریکی ڈیپورٹ

مزید : پشاورصفحہ آخر