صوابی‘ چور مساجد اور گاڑیوں سے بیٹریاں چرا کر فرار ہونے میں کامیاب

صوابی‘ چور مساجد اور گاڑیوں سے بیٹریاں چرا کر فرار ہونے میں کامیاب

  



صوابی(بیوروپورٹ) صوابی کے علاقہ یونین کونسل ڈاگئی ضلع صوابی میں رات کی تاریکی میں نامعلوم چوروں نے مسجدوں اور گاڑیوں سے بیٹریاں اور دیگر قیمتی پرزہ جات چوری کر کے فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ موضع کالو خان میں نامعلوم چور گروہ منظم طریقے سے رات کی تاریکی میں مسجدوں میں داخل ہو کر وہاں موجود سولر سسٹم، یو پی ایس کی قیمتی بیٹریاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کر تے ہیں جب کہ اسی طرح گذشتہ رات ایک کھڑی پک اپ سے سی این جی کٹ، ٹائرز اور بیٹری نکال کر فرار ہو گئے یہی چور دوکانوں میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں کر رہے ہیں کالو خان پولیس نے نامعلوم چور گروہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے پولیس ذرائع نے واضح کر دیا کہ مقامی پولیس بہت جلد اس گروہ کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کرئے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر