شہری کسان مارکیٹ سے سستی اشیاء خریدیں‘ عامر آفاق

شہری کسان مارکیٹ سے سستی اشیاء خریدیں‘ عامر آفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادعا مر آفا ق نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ فروٹ اور سبزیوں کی خرید کے لیے کسان مارکیٹ نزد میزائل چوک تشریف لائیں اور کم نرخوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمیشن مافیا اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے کی حوصلہ شکنی کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔یہ ہدا یا ت انہو ں نے اتوار کے روز شہریوں کو بازار سے کم نرخوں پرفروٹ اور سبزیوں کی فراہمی کے حوالے سے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں کسان مارکیٹ ماڈل فارم سروسز سینٹر منڈیاں ایبٹ آباد کے دور ہ کے موقع پر دیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد حسان احسن، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت نوید اقبال اوردیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سٹالز لگانے والے کسانوں سے بات چیت کی اور لوگوں کو کم نرخوں پر فروٹ اور سبزیوں کی فراہمی پرضلعی انتظٓامیہ کی جانب سے ان کا شکریہ اداکیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے محکمہ زراعت کے زیر انتظام کسان ہاوس کی مرمت/ تزئین وآرائش مکمل ہونے پر بلڈنگ کا افتتاح بھی کیا۔