شا نگلہ میں جاری بارش کا سلسلہ نہ تھم سکا‘ سوختی لکڑی ناپید 

شا نگلہ میں جاری بارش کا سلسلہ نہ تھم سکا‘ سوختی لکڑی ناپید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ میں جاری بارش کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ سوختی لکڑی ناپید ہوگئی ہے۔موسلادھار بارش کے بعد مین سڑکوں پر سلائیڈنگ۔ شانگلہ میں تیز ہواہوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری۔میدانی علاقوں میں بھی بارش خوب برسی۔ جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر برفباری ہوئی ہے۔ وادی الپوری کے پہاڑی سلسلوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ۔ لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعما ل پھر سے شروع کیا ہے۔ شانگلہ کے بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر سرما کی برف باری شروع ہوگئی۔ شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں شروع ہونے والی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا اور اس سلسلے میں مزید تیزی آئی ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے چھ روز تک جاری بارشوں کے سلسلے کی پیشن گوئی کی ہے۔ بر فباری سے وادی شانگلہ میں ٹھنڈ،لوگوں نے ٹھنڈ سے بچنے کیلئے گرم کمبل، جیکٹ، سویٹر کا استعمال شروع کردیا۔سوختی لکڑی ناپید ہوگئی ہے، درجہ حرارت میں کمی آئی ہے، گھروں میں بوائیلراور انگھیٹیاں لگانے کا آغاز۔شانگلہ بھر اور مضافاتی علاقوں میں منگل اور بدھ کے درمیانی شب سے شروع ہونے والی ہلکی بارش اتوار کے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہی جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پربرفباری بھی ہوئی ہے، جس سے وادی میں سردی شروع ہوگئی ہے، شانگلہ سپین سر،چانگاہ سرپر برفباری کے بعد یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں،محکمہ موسمیات نے شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں بارشوں اور ہلکی برفباری کی مزید پیش گوئی کی ہے۔۔