غیر ملکی ڈیزل کی سمگلنگ، کوشش ناکام بنا دی گئی‘ 3 ملزمان گرفتار

غیر ملکی ڈیزل کی سمگلنگ، کوشش ناکام بنا دی گئی‘ 3 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسما عیل خان(بیورو رپورٹ) ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ رینج فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)محمد امتیاز شاہ کی خصوصی ہدایات پر ضلعی پولیس کا درابن اور پہاڑ پور میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لیکر3ملزمان گرفتار کرلئے، کینٹ، ٹاؤن، یارک، درابن اور صدر پولیس نے مختلف علاقوں میں قائم 25غیر قانونی پیٹرولیم ایجنسیوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے مالکان کو گرفتار کرلیا، الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ رینج فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)محمد امتیاز شاہ کی خصوصی ہدایات پر ضلعی پولیس نے غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی شکایات پر کاروائی کے دوران درابن اور پہاڑ پور پولیس نے 5600لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح ڈیرہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں قائم غیر قانونی پیٹرولیم ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران کینٹ، ٹاؤن، یارک، درابن اور صدر پولیس نے مختلف علاقوں میں قائم 25غیر قانونی پیٹرولیم ایجنسیوں پر چھاپوں کے دوران ان غیر قانونی پیٹرولیم ایجنسیوں کیمالکان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کاروائیوں کے حوالے سے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔