ٹانک‘ قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

  ٹانک‘ قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)سانحہ اما خیل واقع میں بے گناہ افراد کے قتل میں نامزد مطلوب ملزم اشتہاری کو پولیس مقابلہ میں پار کر دیا گیا ملزم کے قبضہ سے کلاشنکوف اورہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا گیا 17اکتوبر کو اماخیل کی حدود میں رونماء ہونے والے انسانیت سوز واقع میں 13سے زائد بے گناہ افراد کو قتل کر دیا گیا تھا جس کی دعوے داری انعام مروت سمیت اس کے گروپ کے چھ افراد پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت عائد کی گئی تھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹانک پولیس کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس میں انعام مروت گروپ سے تعلق رکھنے والے ایک نامزد ملزم کو تھانہ ملازئی پولیس نے چند دن پہلے گرفتار کر لیا تھا گزشتہ شام ڈی پی او محمد عارف خان کوسانحہ اما خیل میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی تو ڈی ایس پی رورل خالد محمود اور ایس ایچ او ملازئی فہیم ممتاز کی قیادت میں ایک چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی گئی پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے جب چھاپہ مار پارٹی نے درہ بین شیری خیل لکی مروت کو جانیوالے راستے پر سرچ آپریشن شروع کیا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر انعام گروپ کا اہم رکن اور سانحہ اماخیل میں نامز د ملزم عامر جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کے مطابق مقابلہ کے دوران ملزمان کے ایک دوسرے ساتھی کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے جس کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں 

مزید : پشاورصفحہ آخر