عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا ایمان نامکمل ہے‘ فدا محمد

عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا ایمان نامکمل ہے‘ فدا محمد

  



بنوں (بیورو رپورٹ)تحصیل ڈومیل کے سابق ناظم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فدامحمد خان نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا ایمان نامکمل ہے قرآن حضرمحمدؐ پر نازل کردہ آخری کتاب ہے اسلام میں حضر محمد ؐ اور ان پر نازل کردہ آخری کتاب کی بے ادبی کرنے والوں کی سزا پھانسی ہے ناروے میں قرآن مجید کو نذر آتش کئے جانے کے افسوسناک واقعے پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور اس اقدام سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اس اقدام سے یورپ کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور ثابت ہوگیا ہے کہ اسلام دہشت گرد مذہب نہیں بلکہ پر امن مذہب ہے کہ محافظ قرآن عمرالیاس مسلمانوں کا ہیرو بن گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کے بے حرمتی مسلمہ امہ کے خلاف سازش ہے اور اس اقدام سے عالم اسلام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں اس قسم کے واقعات کا سد باب نہ کیا گیا تو اس سے خالات خراب ہوں گے کیونکہ مسلمان جان تو دے سکتے ہیں لیکن اپنے نبیؐاور قرآن کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر