لال مرچ کی قیمت میں فی کلو 40میں روپے ہوشربا اضافہ

لال مرچ کی قیمت میں فی کلو 40میں روپے ہوشربا اضافہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں روزمرہ استعمال کی اشیاء خورد و نوش میں اضافے کی ہوا چل رہی ہے تاہم گذشتہ ہفتے میں لال مرچ کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ فی من لال مرچ 15000 سے بڑھ کر 17000 تک پہنچ گئی ہیں اندرون شہر پیپل منڈی بازار میں گذشتہ ہفتے مرچ کی سپلائی میں کمی کا روجحان رہا جس کے بعد فی من 2000 جبکہ فی کلو40 روپے کا اضافہ ہوا ہے اس حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ زیادہ بارشوں کی وجہ سے زمینداروں کی فصلیں تباہ ہوئی ہے جس کی وجہ سے لال مرچ کی پیداوار میں نمایاں کمی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ سے اسٹاک میں کمی ہونے کے بعد لال مرچ کے نرخ بڑھنے شروع ہوئے جس کے بعد 300 روپے کلو میں فروخت ہونے والی لال مرچ کا نرخ 340 روپے مل رہا ہے دوسری جانب شہریوں نے ٹماٹروں کے بعد لال مرچ کی بڑھتی ہوئی قیمت پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مذکورہ اضافے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر