سیاسی جماعتوں نے ایوان کو اکھاڑہ بنا دیا‘ فائق شاہ

  سیاسی جماعتوں نے ایوان کو اکھاڑہ بنا دیا‘ فائق شاہ

  



پشاور (سٹی رپورٹر)امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن صرف پارٹی آئین پر نہیں بلکہ منشور پر بھی سیاسی جماعتوں کو عمل درآمد کا پابند بنائے۔الیکشن کمیشن کے نوٹس پر گفتگو کرتے ہوئے محمد فائق شاہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اقتدار میں آکر منشور اور عوامی وعدوں کو بھول جاتی ھیں۔عوام گزشتہ 70 سال سے سیاسی مفادات کی زد میں آکر غربت میں پس رہے ہیں۔سیاسی جماعتیں عوام کے مفادات نظر انداز کر دیتی ھیں امن ترقی پارٹی نے الیکشن اصلاحات میں مطالبہ کیا ہے کہ منشور اور آئین دونوں پر عمل ضروری ہے تاکہ ون مین شو ختم ہو اور پارٹی پروگرام کو تقویت ملے۔اسی سے جمہوری نظام بھی مضبوط ہو گا اور عوام بھی خوشحال محمد فائق شاہ نے سخت افسوس کا اظہار کیا کہ سیاسی جماعتوں نے اسمبلی کو اکھاڑا بنا لیا ھے۔قانون سازی اور عوام کے مفاد کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔جو ملک اور عوام سے ظلم ھے امن ترقی پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے۔حکومت اور اپوزیشن ذاتیات میں الجھے ہوئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر