دین اسلام امن و آشتی کا درس دیتا ہے‘ ملک شاہ محمد

  دین اسلام امن و آشتی کا درس دیتا ہے‘ ملک شاہ محمد

  



بنوں (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے اور قبائلی سردار ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ اسلام پر امن مذہب ہے اور پاکستان اسلام کا مضبوط قلعہ ہے کسی بھی اسلامی ملک میں آج تک کسی غیر مذہب کے پیروکاروں اور انکے مقدس مقامات یا کتابوں کی بے حرمتی نہیں کی گئی لیکن افسوس کی امہ کے خلاف ہر دور میں سازشیں کی جارہی ہیں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے لہذا یورپ اس شرمناک اور گستاخانہ فعل پر مسلمانوں سے معافی مانگے اخباری نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے گستاخانہ اقدامات سے عالم امن خطرے میں پڑ جائیگا اور مذاہب کے مابین انتشار اور تصادم کی فضاء پیدا ہوگی جسکے خلاف ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ اس گستاخانہ فعل پر دفتر خارجہ نے ناروے کے سفیر کو دفتر طلب کرکے شدید اختجاج بھی کیا ہے اور ان پر واضح کیا ہے اظہار رائے کی آزادی کے نام پر ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے دوران ملعون پر جھپٹ کر انکی پٹائی کرنے والا عمر الیاس اسلام کا ہیرو بن چکا ہے اور محافظ قرآن کو دنیا بھر کے مسلمان اپنا ہیرو سمجھ کر انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں،لہذا اسے فوری رہا کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر