گوجرگڑھی میں اپوزیشن جماعتوں کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

  گوجرگڑھی میں اپوزیشن جماعتوں کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

  



مردان (بیورورپورٹ) گوجرگڑھی میں اپوزیشن جماعتوں کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اے پی سی میں ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ امت مسلمہ کو ناروے کے ساتھ تمام تجارتی معاہدے منسوخ کر کے انکے ساتھ ہر قسم کی کے تعلقات ختم کرنے چاہیئے۔انہوں نے عمر الیاس کو مسلمانوں کا ہیرو قرار دیتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔آل پارٹیز کانفرنس نے رہبر کمیٹی کے فیصلوں کی تائید کرتے ہوئے 27نومبر کو مردان میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا اور کہاکہ 27نومبر کو دوپہر 2بجے کالج چوک سے پاکستان چوک تک مظاہرہ ہو گا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکن اور سول سوسائٹی کے اراکین سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر